1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 2

قسط 50: جرمن بطور غیر ملکی زبان

ژان ایک سکول جاتا ہے جہاں جرمن زبان سکھانے کے ایک غیر معمولی منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ ژان طلبا سے پوچھتا ہے کہ وہ اپنی مادری زبان کے علاوہ جرمن زبان کیوں سیکھ رہے ہیں اور وہ اپنی آئندہ زندگیوں میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔

ژان ایک اسکول کے بارے میں رپورٹ کر رہا ہے جہاں کے زیر تعلیم طلبا کی اسی فیصد تعداد مہاجرین پر مشتمل ہے اور انہیں ایک غیر معمولی طریقے سے جرمن زبان سکھائی جا رہی ہے۔ وہاں اس کی ملاقات ولادیمیر، ین لین اور گل سیرن سے ہوتی ہے جو دو مختلف زبانوں کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کرتے ہیں اور جرمن زبان سیکھنے کی دشواریوں سے آگاہ کرتے ہیں۔
پروفیسر اس مرتبہ سامعین کے لیے نسبتا آسان اور مختصر گرامر تک محدود ہے۔ وہ حرف عطف bevor کی وضاحت کرتا ہے جس سے ماضی کو بیان کیا جا سکتا ہے۔

ڈاؤن لوڈز