1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 2

قسط 47: دیوار کی تعمیر

پاؤلا، فیلپ، جان اور جوزفین برلن میں رائش ٹاگ، برانڈنبرگ گیٹ اور ان راستوں پر روانہ ہیں جہاں کبھی دیوار برلن ہوا کرتی تھی۔ Radio D دیورا برلن کی تعمیر کے موضوع پر ایک ڈرامہ پیش کر رہا ہے۔

13 اگست 1961 کی شام مشرقی جرمنی کی پولیس نے مغربی جرمنی کی سرحد کے ساتھ ساتھ دیوار کی تعمیر شروع کر دی۔ ایک شادی شدہ جوڑے کا گھر سرحد کے عین اوپر واقع تھا۔ انہوں نے وہاں سے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ سرحد کی دوسری جانب مغربی جرمنی کی فائربریگیڈ ان تمام لوگوں کی مدد کے لیے موجود تھی جو اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر مغربی جرمنی کا رخ کر رہے تھے۔
آج کی گرامر میں غیر معینہ جزو کلام ein اور غیر معینہ اسم ضمیر eins شامل ہیں۔ پرفیسر بتائیں گے کہ ان کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس میں کیا مشکلات ہو سکتی ہیں۔

ڈاؤن لوڈز