1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 2

قسط 43: خصوصی ایڈیشن

خفیہ لیزر شعاعوں کا مسئلہ تقریبا حل کیا جا چکا ہے۔ لیکن پاؤلا اور فیلپ کے لیے ابھی خوشی منانے کا موقع نہیں۔ یہ پوری کہانی پہلے ہی دوسرے اخباروں میں چھپ چکی ہے۔ ان کے حریفوں کے پاس یہ معلومات کیسے پہنچیں؟

پاؤلا اور فیلپ کے لیے ایک بری خبر: لیزر شعاعوں کے ماخذ پر ایک جامع رپورٹ اخبار میں چھپ چکی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عدسوں کے کارخانے میں داخلے کو محفوظ کیوں نہیں بنایا گیا؟ دونوں صحافی کارخانے کی جانب روانہ ہیں۔ انہیں امید ہے کہ پریس ترجمان کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی اور اس بابت بیان جاری کیا جائے گا۔
یہاں بات کون کر رہا تھا؟ اس تمام تذبذب میں پروفیسر یہ سوال پوچھتا ہے اور بالواسطہ اور بلاواسطہ گفتگو پر روشنی ڈالتا ہے۔

ڈاؤن لوڈز