1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 2

قسط 38: ژینا کا سفر بذریعہ ٹرین

فیلپ کی کار خراب ہو گئی ہے اور Radio D کے دونوں صحافی بذریعہ ٹرین اپنے اگلے تحقیقی سفر پر نکلیں گے۔ وہاں کچھ عجیب واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ تاہم پاؤلا اور فیلپ کے لیے یہ ایک واضح کیس ہے۔

ابھی فیلپ اپنی گاڑی کو لے کر ورکشاپ ہی پہنچا ہے کہ ادھر نیا کیس تحقیق کا منتظر ہے۔ اس مرتبہ ژینا میں کوئی لیزر بیم کے ذریعے پریشانی پیدا کر رہا ہے۔ فیلپ اور پاؤلا کو یہ مسئلہ سمجھنا ہے، اس لیے دونوں بذریعہ ٹرین جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔ لیکن اکثر اوقات چیزیں ویسے نہیں ہوتیں جیسے آپ سوچتے ہیں۔
پروفیسر اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فعل طور sollen کے استفہامی اور بیانیہ جملے میں استعمال پر روشنی ڈال رہا ہے۔

ڈاؤن لوڈز