1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 2

قسط 35: 'بیتھوون' ہی بیتھوون کی موسیقی بجاتا ہے

Radio D کے دونوں صحافی ابھی تک تذبذب میں ہیں کہ آیا موسیقی کے ان طالبعلموں کا اندازہ درست ہے یا نہیں۔ لیکن یولالیا ان سے ایک قدم آگے ہے۔ اس نے رات کو کچھ دریافت کر لیا ہے۔

یولالیا اچانک بون پہنچ کر ایک بار پھر پاؤلا اور فیلپ کی مدد کرتی ہے۔ وہ پہلے ہی اس نامعلوم پیانو بجانے والے کو دیکھ چکی ہے اور جانتی ہے کہ موسیقی کی آواز کہاں سے آ رہی ہے۔ Radio D کے نامہ نگار یولالیا کے مشورے پر عمل کر کے 'نوجوان بیتھوون' کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ ملے گا کہاں؟
اگرچہ نامہ نگار ابھی تک یہ گتھی نہیں سلجھا پائے کہ پیانو کون بجا رہا ہے۔ مگر ہمارا پروفیسر یہ ضرور بتا سکتا ہے کہ ذیلی جملوں کا مسئلہ کیا ہے اور اسے کیسے حل کرنا ہے۔

ڈاؤن لوڈز