1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 2

قسط 33: کام پر ایک نیا ساتھی

ژان Radio D کے ساتھ انٹرن کے طور پر آج پہلے دن کام کرے گا۔ فیلپ اور پاؤلا کے پاس آج ژان کے لیے بہت کم وقت ہے کیوں کہ کمپیو ان کے لیے ایک نیا کیس لے کر آیا ہے۔ نامہ نگاروں کو فوراً بون جانا ہو گا۔

ابھی ژان کا ادارتی دفتر میں کام کرنے والوں کے ساتھ تعارف ہی ہو پایا تھا کہ پہلی تحقیقی رپورٹ کا کام آ گیا۔ پاؤلا اور فیلپ کو جلد از جلد بون پہنچنا ہے۔ موسیقار بیتھوون کی جائے پیدائش میں رات کے وقت عجیب واقعات ہو رہے ہیں۔ وہ دونوں جائے وقوعہ پر معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے آ چکے ہیں۔
بیتھوون کے گھر ہونے والے واقعات کی نسبت بالواسطہ سوالوں میں الفاظ کی ترتیب نسبتاً آسان فہم ہے۔ پروفیسر آج ان الفاظ کی ترتیب پر غور کر رہا ہے۔

ڈاؤن لوڈز