1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 2

قسط 31: ریس کے لیے تیار ہو جاؤ!

گُروئن ہائیڈے میں عجیب و غریب واقعات ہو رہے ہیں۔ بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹرابی اپنی منزل پر پورشے سے پہلے پہنج جائے؟ پاؤلا کو ژان کے ساتھ ایک ذہین شخص ملا، جو جانتا ہے کہ اس کے پیچھے کیا راز کارفرما ہے۔

ژان بیکر کی بدولت پاؤلا کو مؤلن زے کے راستے میں کچھ دلچسپ انکشافات ہوتے ہیں۔ ریس کے بارے میں سب کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا۔ پاؤلا ٹرابی کار چلانے والے کا راز جاننا چاہتی ہے۔ لیکن فیلپ اس بارے میں کیا جانتا ہے؟ لگتا ہے اسے ٹرابی کے ڈرائیور گنٹر نے اپنے داؤ پیچ میں الجھا لیا ہے۔
لیکن پروفیسر کو بیوقوف بنانا ممکن نہیں ہے۔ اس مرتبہ پروگرام میں صیغہ ماضی مطلق اور فاسد افعال haben اور sein شامل ہیں۔ پروفیسر کے لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں۔

ڈاؤن لوڈز