1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 2

قسط 29: گرُوئن ہائیڈے کی ایک بار میں

گرُوئن ہائیڈے کی ایک بار میں جب پاؤلا اور فیلپ نے لوگوں کی رائے دریافت کی تو گاؤں کے لوگوں کو بھرپور یقین تھا کہ ٹرابی کار پورشے سے ریس جیت جائے گی۔ لیکن فیلپ کی رائے ان لوگوں سے مختلف ہے۔

گُروئن ہائیڈے میں منعقد ہونے والی ریس میں کیا ہو رہا ہے؟ یہ جاننے کے لے پاؤلا اور فیلپ وہاں ایک بار کے اندر موجود ہیں۔ انہیں امید ہے کہ یہاں انہیں ریس کے حوالے سے کچھ مفید معلومات ملیں گی، اسی لیے وہ لوگوں کی گفتگو سن رہے ہیں۔ دو ایک بیئر پینے کے بعد فیلپ نے مقامی لوگوں کے ساتھ ایک پرخطر شرط لگا دی ہے۔
پروفیسر ابھی تک اسم صفت کی تفضیلی اور تقابلی حالت سمجھنے میں مصروف ہیں۔ وہ بالخصوص یہ سمجھنا چاہ رہے ہیں کہ اسم صفت کی تفضیلی صورتوں میں امالہ تلفظ کیسے بدل دیتا ہے۔

ڈاؤن لوڈز