1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 2

قسط 28: ٹرابی کار بمقابلہ پورشے

پاؤلا اور فیلپ اگلی اساينمنٹ کے لیے برانڈن بُرگ میں واقع ایک گاؤں جا رہے ہیں۔ یہاں ایک خاص قسم کی ریس منعقد ہو رہی ہے۔ Radio D کے نامہ نگار اس ریس کو دیکھے بغیر کیسے رہ سکتے ہیں۔

ایک غیر معمولی ریس نے فیلپ اور پاؤلا کو دیہی علاقے میں جانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ابتدا میں یہاں کوئی خاص بات دکھائی نہیں دے رہی۔ لیکن جب وہ گرُوئن ہائیڈے کے مقام پر پہنچتے ہیں تو ریس بہت دلچسپ ہو جاتی ہے۔ بہت سے لوگ جوش و خروش کے ساتھ مقامی بار کی طرف رواں دواں ہیں۔ مشرقی جرمنی میں تیار کردہ معروف جرمن کار، ٹرابی چلانے والے ایک ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ ان کی کار پورشے کار سے زیادہ تیز رفتار ہے۔
پروفیسر کے لیے بھی یہ ریس اسم صفت تقابلی اور اسم صفت اعلٰی کو سمجھنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ کون سی کار تیز ہے، کون سی تیز تر اور کون سی تیز ترین۔

ڈاؤن لوڈز