1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

فیس بک پر رنگ گورا کرو، لڑکیوں میں مقبول ہوجاؤ

جلد کے لئے حفاظتی مصنوعات تیار کرنے والی ایک کمپنی نے فیس بک پر بھارتی صارفین کے لئے ایک ایسی اپلیکیشن متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پروفائل پکچر میں گورے نظر آسکتے ہیں۔

default

ویزلین نامی اس سکن کیئر کمپنی کی تیار کردہ فیس بک اپلیکیشن کا مقصد رنگ گورا کرنے والی اپنی ان مصنوعات کی تشہیر ہے جو وہ مردوں کیلئے تیار کی گئی ہے۔

Shahid Kapoor

ویزلین نامی کپمنی کی مصنوعات کی تشہیری مہم اور فیس بک اپلیکیشن میں بھارتی فلم سٹار شاہد کپور کو دکھایا گیا ہے۔

سال 2009ء میں شادی ڈاٹ کام نامی ڈیٹنگ ویب سائٹ پر شمالی بھارت کے تین صوبوں سے تعلق رکھنے والے 12 ہزار افراد سے ایک سروے کیا گیا۔ جس کے مطابق لوگ جب اپنا جیون ساتھی چنتے ہیں تو ان کی نظر میں جلد کی رنگت بھی ایک اہم معیار ہوتا ہے۔

ویزلین نامی کپمنی کی طرف سے مردوں کے لئے تیار کی جانے والی مصنوعات کی تشہیری مہم اور فیس بک اپلیکیشن میں بھارتی فلم سٹار شاہد کپور کا چہرہ دکھایا گیا ہے جس کا آدھا حصہ ویزلین اپلیکیشن کے استعمال کے بعد نسبتاﹰ گورا دکھائی دے رہا ہے۔

Werbeoffensive im Web 2.0 facebook Deutschland Internet Werbung Datenschutz

ایک انٹرنیٹ سروے کے مطابق بھارت میں شادی کے لئے ساتھی چنتے وقت جلد کی رنگت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ویزلین مین نامی اس کریم کے لئے تشہیری مہم بنانے والی اور اسی حوالے سے فیس بک اپلیکیشن متعارف کروانے والی کمپنی اومنی کام کے پنکج پریہار کا کہنا ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے میں چلائی جانے والی اس مہم کے حیران کن نتائج سامنے آرہے ہیں۔

بھارت میں مردوں کے لئے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سب سے پہلے سال 2005ء میں امامی نامی کاسمیٹک کمپنی نے متعارف کرائی تھیں۔ جس کے بعد اب تک نصف درجن سے زائد کمپنیاں مردوں کے لئے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات مارکیٹ میں لاچکی ہیں۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : کشورمُصطفیٰ

DW.COM