1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

فٹ بال: چیمپیئنز لیگ کے سیزن کا شاندار آغاز

جرمنی کے دو ممتاز فٹ بال کلبوں وولفس بُرگ اور بائرن میونخ نےاپنے اپنے میچ جیتتے ہوئے چیمپئنز لیگ کے موجودہ سیزن کا آغاز کیا ہے۔ دیگر یورپی شہروں میں بھی شائقین کو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے۔

default

جرمن قومی چیمپئن وولفس بُرگ نےزیڈ ایس کے اے ماسکو کو ایک کے

Fußball Cristiano Ronaldo und Kaka von Real Madrid

دُنیا کے مہنگے ترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو

مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ یہ تینوں گول بنیادی طور پر برازیل سے تعلق رکھنے والے اسٹار کھلاڑی گرافیٹ نے کئے، جس نے جرمنی کی قومی لیگ کے گذشتہ سیزن میں سب سے زیادہ یعنی اٹھائیس گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو قومی چیمپئن کا اعزاز دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بائرن میونخ نے اسرائیلی چیمپئن ٹیم مکابی ہائیفہ کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

ممتاز ہسپانوی کلب ریئل مَیڈرڈ نے، جس میں دنیا کےسب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر شہرت رکھنے والے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بھی کھیلتے ہیں،

Fußball Champions League - VfL Wolfsburg - ZSKA Moskau

ماسکو کے خلاف میچ میں گرافیٹ نے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا

اپنے اِس سیزن کے افتتاحی میچ میں سوئٹزرلینڈ کے کلب ایف سی زیورچ کو آسانی سے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ اِن میں سے دو گول رونالڈو نے کئے۔

اطالوی کلب اے سی میلان نے فرانسیسی کلب اولمپیک مارسے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ رونالڈو کوچورانوے ملین یورو کے عوض ریئل مَیڈرڈ کو فروخت کرنے و الی اُس کی سابقہ ٹیم، برطانیہ کی مانچسٹر یونائیڈ نے بیزک تاس استنبول کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ جرمن کلب وولفس بُرگ کا مقابلہ آگے چل کر استنبول کے ساتھ ساتھ مانچسٹر یونائیڈکے ساتھ بھی ہونے والا ہے، جو گذشتہ سیزن کے فائنل میں بارسلونا سے ایک صفر سے ہار گئی تھی۔