1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

فٹ بال: ناروے نے دوستانہ میچ میں جرمنی کو ہرا دیا

عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچوں سے قبل جرمن ٹیم کی ناقص کارکردگی کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

default

فٹ بال کے ایک دوستانہ میچ میں جرمنی کی ٹیم کو ناروے نے ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔

Torsten Frings


جرمن سرزمین پر جرمن فٹ بال ٹیم کی یہ دوسری لگاتار شکست ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں برطانیہ کی ٹیم نے جرمنی کو ایک دوستانہ میچ میں دو ایک سہ ہرا دیا تھا۔

جرمن ٹیم نے مجموعی طور پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں گینڈ کو زیادہ تر اپنے پاس رکھا تاہم وہ کوئی گول کرنے میں ناکام رہی۔

عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچوں سے قبل جرمن ٹیم کی اس شکست کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ جرمن ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ وہ ناروے سے میچ ہارنے پر کوئی بہانہ نہیں کرسکتے اور ان کی ٹیم کو اس شکست سے سبق سیکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کپتان مشائل بالاک سمیت جرمنی کی پوری ٹیم نے اس میچ میں حصّہ لیا تھا۔ جرمن کوچ کے مطابق ناروے کی ٹیم بہت عمدہ کھیلی اور جرمن ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔