1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

فٹ بال: میسی اور ایف سی بارسلونا کے درمیان مہنگا ترین معاہدہ متوقع

اطلاعات کے مطابق یورپی چیمپیئن ایف سی بارسلونا کلب، ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونیل میسی کے نئے کانٹریکٹ کے لیے تیرہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز سالانہ دینے کے لیے تیّار ہے۔

default

Lionel Messi

توقع کی جا رہی ہے کہ میسی اس برس یورپ اور دنیا کے بہترین فٹ بالر کے اعزازات جیت پائیں گے

بائیس سالہ میسی نے ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کے لیے رواں برس اڑتیس گول کر کے کلب کو تین ٹائٹلز جتوائے، جن میں سے ایک یورپی چیمپیئن ہونے کا اعزاز بھی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ میسی اس برس یورپ اور دنیا کے بہترین فٹ بالر کے اعزازات جیت پائیں گے۔

ایف سی بارسلونا کے مینیجر یوآن لاپورتا نے کہا ہے کہ بارسا کلب میسی کو خوش رکھنے کے لیے جو بھی ضروری ہے، کرے گا اور یہ کہ وہ جانتے ہیں کہ میسی، بارسلونا کلب کے ساتھ بہت گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

Cristiano Ronaldo Manchester United Premier League

کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں

بارسلونا کے کوچ کے مطابق ان کو میسی کے کلب میں ہونے پر فخر ہے، اس لئے کہ میسی دنیا کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے۔

ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف سی بارسلونا میسی کو سالانہ تیرہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز کی رقم دے سکتا ہے، جو کہ میسی کو کلب کی تاریخ کا مہنگا ترین کھلاڑی بنا دے گی۔

قبل ازیں ایک اور ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ نے پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو فٹ بال کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کو سب سے زیادہ رقم، اسی ملین ڈالرز کے عوض مانچیسٹر یونائٹڈ سے خرید لیا تھا۔