1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

فٹ بال: بنڈس لیگا میں سرفہرست کون، فیصلہ آج ہوگا

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 23ویں میچ ڈے کا آج آخری دن ہے۔ آج کا اہم مقابلہ لیورکوزین اور بریمن کے درمیان ہوگا، جس سے اس ٹورنامنٹ کے ٹیبل پر آئندہ ہفتے کے لئے ٹیموں کی اوّلین پوزیشن طے ہو جائے گی۔

default

اس وقت بنڈس لیگا کے ٹیبل پر 49 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست میونشن گلاڈ باخ ہے، جو اس ہفتے کا میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ اس کا مقابلہ جمعہ کو ہوفن ہائیم سے ہوا، جو دو دو گول سے برابر رہا۔ یوں لیورکوزین، میونشن گلاڈ باخ سے ایک ہی پوائنٹ پیچھے ہے اور بریمن کے خلاف اتوار کا میچ جیت کر نمبر ایک کی پوزیشن پر آ سکتی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر شالکے کے پاس ہے۔ چوتھے نمبر پر ہیمبرگ ہے، پانچویں پوزیشن ڈورٹمند کے پاس ہے۔ چھٹے نمبر پر فرینکفرٹ اور ساتویں پر بریمن ہے۔ مائنز آٹھویں اور شٹٹ گارٹ نویں نمبر پر ہے۔ دسویں پوزیشن ہوفن ہائیم کے پاس ہے۔

اتوار کے دیگر دو مقابلوں میں فرائی برگ کا سامنا ہیرتھا سے ہوگا جبکہ وولفس برگ شالکے کا سامنا کرے گی۔

ہفتے کو کھیلے گئے پانچ میں سے تین میچ بے نتیجہ رہے تاہم دو کا فیصلہ بڑے مارجن سے ہوا۔ شٹٹ گارٹ نے کولون کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی جبکہ ڈورٹمنڈ نے بھی ہنوور کو ایک کے مقابلے میں چار

Fußball Bundesliga - 1. FSV Mainz 05 and VfL Bochum

مائنز اور بوخم کے درمیان مقابلہ

گول سے ہرایا۔ نیورین برگ اور بائرن کا میچ ایک ایک اور ہیمبرگ اور فرینکفرٹ کا میچ صفر صفر سے برابر رہا۔ مائنز اور بوخم کے درمیان مقابلہ بھی بے نتیجہ رہا، دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: گوہر نذیر گیلانی

DW.COM