1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

فٹ بال: افریقہ کپ کا آغاز ہو گیا

افریقن نیشنز فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ہوگیا۔ اوپننگ میچ میزبان انگولا اور مالی کے درمیان کھیلا گیا جو چار چار گول سے برابر رہا۔

default

لوانڈا کے نئے تعمیرشدہ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کھیل کے اختتام سے 11 منٹ قبل تک انگولا کی جیت کے امکانات روشن تھے، جب اسے مالی پر دو کے مقابلے میں چار گول سے سبقت حاصل تھی۔

بعدازاں مالی کے کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 11 منٹ کے وقفے میں انگولا کے خلاف دو گول داغ دیے۔

یوں میچ کے خاتمے کی وسل نے ان دونوں ٹیموں کی برابری کا اعلان کیا۔ اس میچ کے دوران نیشنز کپ کے دوران فٹبال کا ایک 47 سالہ ریکارڈ محض ایک گول سے ٹوٹنے سے بچ گیا جو کسی ایک میچ کے دوران نو گول کئے جانے کا ہے۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: ندیم گِل

DW.COM