فلپائن: کرسمس تقریبات میں شرکت کے لیے جانے والی بس کو حادثہ | حالات حاضرہ | DW | 25.12.2017
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

فلپائن: کرسمس تقریبات میں شرکت کے لیے جانے والی بس کو حادثہ

فلپائن کے شمالی حصے میں ایک مسافر بس کے ایک ویگن سے ٹکرانے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ لوگ ایک معروف چرچ میں کرسمس کی عبادت میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

فلپائنی پولیس کے مطابق ویگن کے مسافر ایک معروف چرچ میں ہونے والی کرسمس کی عبادت میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

فلپائن ميں کشتی کا حادثہ، درجنوں ہلاک

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ’جیپنی‘ کے نام سے جانی جانے والی ایک مقامی ساختہ مسافر وین سامنے سے آنے والی ایک بس سے ٹکرا گئی۔  پولیس سربراہ کے مطابق آگو نامی شہر کے قریب پیر کو علی الصبح ہونے والے اس حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ویگن کے مسافر تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں جب کہ بس میں سوار 17 افراد زخمی ہوئے۔

Philippinen Jeepney

مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’جیپنی‘ نامی مسافر گاڑیاں فلپائن میں عوامی نقل و حرکت کے لیے کافی مقبول ہیں

فلپائنی پولیس کے سربراہ روئے ویلانوئیوا کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’امکان یہ دکھائی دیتا ہے کہ جیپنی کے ڈرائیور نے کسی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس سے ٹکرا گئی۔‘‘

مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’جیپنی‘ نامی مسافر گاڑیاں فلپائن میں عوامی نقل و حرکت کے لیے کافی مقبول ہیں۔ تاہم ان گاڑیوں میں مسافروں کی حفاظت کا بندوبست نہ ہونے کے برابر ہے۔

دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار خصوصی سکیورٹی کے سائے میں

DW.COM