1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

فرینچ اوپن: کوسنیٹسووا نے ٹورنامنٹ جیت لیا

روسی کھلاڑی سویٹلانا کوسنیٹسووا نے اپنی ہم وطن دینارا سافینا کو فرینچ اوپن کے فائنل میں شکست دے کر خواتین کا مقابلہ جیت لیا ہے۔

default

کوسنیٹسووا کے مطابق ان کو امید نہیں تھی کہ وہ اس برس فرینچ اوپن جیت پائیں گی

Dinara Safina

سافینا فائنل میں جم کر نہ کھیل سکیں


تئیس سالہ کوسنیٹسووا نے دینارا سافینا کو پیرس منعقدہ فرینچ اوپن کے فائنل میں چھ چار اور چھ دو سے شکست دی۔ یہ ان کی کسی بھی گرینڈ سلیم میں دوسری فتح ہے۔ اس سے قبل وہ سن دو ہزار چار میں یو ایس اوپن جیت چکی ہیں۔

عالمی نمبر ایک دینارا سافینا نے فائنل میں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ وہ جنوری میں کھیلے جانے والے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں سیرینا ولیمز سے ہار گئی تھیں۔ فرینچ اوپن کے فائنل میں ان کو گزشتہ برس بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ایک روز وہ فرینچ اوپن جیت پائیں گی۔

Roger Federer

فیڈرر، پیٹ سیمپراس کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے بے تاب


میچ مجموعی طور پر یک طرفہ رہا اور دینارا سافینا نے کئی بار ’ڈبل فالٹ‘ کیا۔ میچ پوائنٹ پر بھی سافینا نے ’ڈبل فالٹ‘ کی۔

عالمی نمبر سات روسی کھلاڑی کوسنیٹسووا کے مطابق ان کو امید نہیں تھی کہ وہ اس برس فرینچ اوپن جیت پائیں گی۔ ان کے مطابق فرینچ اوپن ان کا پسندیدہ ٹورنامنٹ ہے۔

مردوں کا فائنل اتوار کے روز عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور سولڈرلنگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فیڈرر یہ فائنل جیت کر اپنا پہلا فرینچ اوپن اور چودہواں گرینڈ سلیم جیت کر امریکی ٹینس کھلاڑی پیٹ سیمپراس کا ریکارڈ برابر کر سکتے ہیں۔