1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

فرنچ اوپن: فیڈرر اور سیرینا اگلے مرحلے میں

ٹینس کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں اتوار اور پیر کو کل ملا کر 57 میچ مکمل ہو گئے ہیں۔ منگل کو پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں ندال اور ہینن کے میچ شیڈیول ہیں جبکہ فیڈرر اور سیرینا دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

default

راجر فیڈرر

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ٹینس کے دوسرے اہم ترین ٹورنامنٹ میں، جو اتوار کو شروع ہوا تھا، اب تک کئی اہم کھلاڑی دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ اب تک کوئی بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں نہیں آیا، سوائے پہلے روز کے جب سفید روس کی خاتون کھلاڑی وکٹوریا آزارینکا کو ارجنٹائن کی گیزلا ڈولکو سے ہارنا پڑا تھا۔ آزارینکا موجودہ عالمی رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔

Rafael Nadal gewinnt zum dritten Mal French Open

رافائیل ندال

مردوں میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور خواتین کی عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ راجر فیڈرر نے آسٹریلیا کے پیٹر لوکزاک کے خلاف میچ تین سیٹ میں جیتا۔ سیرینا ولیمز کو سوئٹزر لینڈ کی نوجوان خاتون سٹیفانی وائگلی کے خلاف اپنا میچ جیتنے کے لئے خاصی محنت کرنا پڑی۔ پہلے سیٹ میں وائگلی نے عالمی نمبر ایک کو پریشان کر دیا تھا۔ بیس سالہ سٹیفانی عالمی رینکنگ میں اس امریکی کھلاڑی سے بہت پیچھے ہیں۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر تین کیرولین ووصنیاکی نے پہلے راؤنڈ میں روسی خاتون کھلاڑی الا کدریاوتسیوا کے خلاف اپنا میچ بڑی آسانی سے جیتا۔ سربیا سے تعلق رکھنے والی سابقہ عالمی نمبر ایک انا ایوانووچ نے بھی پیر کو تائیوان کی کھلاڑی کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کر کے دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ ایوانووچ نے سن 2008 میں فرنچ اوپن کا فائنل جیتا تھا۔

آج منگل کو فرنچ اوپن میں بیلجیئم کی سابقہ عالمی نمبر ایک جسٹن ہینن اپنا پہلا میچ کھیلں گی۔ ان کا مقابلہ بلغاریہ کی ہونہار نوجوان کھلاڑی Pironkova Kirilova سے ہے۔ اسی طرح گزشتہ سال کئی ہفتوں تک عالمی نمبر ایک رہنے والی روسی سٹار دینارا سافینا بھی فرنچ اوپن میں اپنے کھیل کا آغاز منگل ہی کو ایک جاپانی کھلاڑی کے خلاف کریں گی۔ منگل ہی کو ایک اور روسی خاتون کھلاڑی اور سابقہ عالمی نمبر ایک ماریا شارا پووا کا میچ بھی شیڈیول ہے۔

Flash-Galerie Russland Tennis

روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا: فائل فوٹو

پچیس مئی منگل کے روز شائقین کو ہسپانوی کھلاڑی رافائیل ندال کا شدت سے انتظار ہے۔ وہ گزشتہ سال فرنچ اوپن میں انجری کی وجہ سے شرکت سے محروم رہے تھے۔ ان کا مقابلہ فرانس کے افریقی نژاد اٹھارہ سالہ کھلاڑی جیانی مینا سے ہو گا۔

دوسرے مرحلے میں کئی نئے کھلاڑی بھی پہنچ رہے ہیں۔ ان میں خاص طور پر جاپان کے نوجوان کھلاڑی کائی نشی کوری کے کھیل سے ماہرین متاثر ہوئے ہیں۔ نشی کوری نے پہلے مرحلے میں کولمبیا کے گیرالڈو کو ساڑھے تین گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے میچ میں شکست دی تھی۔ اسی طرح ماہرین سابقہ عالمی نمبر ایک انا ایوانووچ کی موجودہ فارم سے بھی متاثر ہیں۔

جرمنی کے معروف کھلاڑی فلوریان مائر کو انتڑیوں کی بیماری کی وجہ سے فرنچ اوپن کےپہلے مرحلے میں ہی شرکت سے دستبردار ہونا پڑا۔ وہ اس وقت عالمی درجہ بندی میں 51 ویں پوزیشن پر ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: مقبول ملک

DW.COM