1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

فاٹا کو صوبے کا درجہ دیا جائے: پاکستانی سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی

بعض حلقوں کی جانب سے فاٹا کو صوبہ ِ سرحد میں شامل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

default

پاکستان کے شِمال مغربی قباءلی علاقے طالبان اور القاعدہ کا گڑھ تصوّر کیے جاتے ہیں


پاکستانی ایوانِ بالا کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قبائلی علاقہ جات نے قبائلی علاقے فاٹا کو پانچویں صوبے کا درجہ دینے ، قبائلی علاقوں میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے اور مقامی سیکیورٹی اہلکاروں کی کم سے کم تنخواہ دس ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی نو منتخب سیاسی حکومت نے قبائلی علاقوں میں رائج ایف سی آر قوانین ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔