1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

فاٹا کا مستقبل۔ برلن راؤنڈ ٹیبل کانفرنس

ورلڈ سیکیورٹی نیٹ ورک فاؤنڈیشن نے برلن میں ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا اہتمام کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد کےسلسلے میں یورپی ممالک خلیجی تعاون کونسل کے اشتراک سے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔

default

افغان سرحد کے قریب پاکسان کے قبائلی علاقوں کو جانے والی شاہراہ پر کھڑا ایک پولیس اہلکار

جمعرات 29 مئی اِس دو روزہ کانفرنس کا آخری دِن ہے۔ پاکستان سے اِس کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے اعلیٰ سطحی وفد میں صوبہء سرحد کے سابق گورنر علی محمد جان اورکزئی اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ( ریٹائرڈ) احسان الحق بھی شامل ہیں۔