1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

فارمولا وَن ڈرائیورز چیمپئن شپ

فارمولا وَن ڈرائیورز چیمپئن شپ میں اتوار کے روز شنگھائی کا گراں پری مقابلہ جرمنی کے مِشاعیل شوماخر نے جیت لیا۔ اِس طرح وہ مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اگرچہ اُن کے پوائنٹس کی تعداد اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے ہسپانوی کھلاڑی فیرنانڈو الونسو ہی کی طرح 116 ہے لیکن شوماخر کی پوزیشن اِس لئے بہتر ہے کہ وہ رواں سیزن کے دوران الونسوکی 6 فتوحات کے برعکس سات گراں پری مقابلے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

شنگھائی کا گراں پری مقابلہ جرمنی کے مِشاعیل شوماخر نے جیت لیا۔

شنگھائی کا گراں پری مقابلہ جرمنی کے مِشاعیل شوماخر نے جیت لیا۔

�ب اِس سیزن کے باقی ماندہ دو گراں پری مقابلے اِس بات کا فیصلہ کریں گے کہ اِس سال کا عالمی چیمپئن کون بنے گا۔ اگر شوماخر جیت گئے تو وہ آٹھویں مرتبہ عالمی چیمپئن بنیں گے۔