1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

عوامی لیگ کی حکومت کا جھکاوٴ بھارت کی طرف ہوگا: ڈاکٹر مونس احمد

بنگلہ دیش میں کل پیر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔

default

عوامی لیگ جماعت کی رہنما شیخ حسینہ بنگلہ دیش کی معروف سیاسی شخصیت ہیں، حالیہ عام انتخابات میں اُن کی جماعت کو بھاری کامیابی حاصل ہوئی

اس جماعت کی کامیابی سے جنوبی ایشیا کے سیاسی منظر نامے میں کیسی تبدیلیاں رونما ہوسکیں گی اور بنگلہ دیش کے پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کے ساتھ روابط کے مستقبل پر کیا اثرات مرتب ہوسکیں گے، یہ جاننے کے لئے عاطف توقیر نے بات کی کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر مونس احمد کے ساتھ ۔

ڈاکٹر مونس احمد نے عوامی لیگ کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈوئچے ویلے کو بتایا: ’’جنوبی ایشیاء کے حالات میں کوئی اتنی بڑی تبدیلی تو نہیں ہوگی کیوں کہ بنگلہ دیش ایک ایسا ملک ہے جس کے اپنے بے پناہ مسائل ہیں۔ عوامی لیگ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی پر واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ میرے خیال میں اس کے دو اثرات ہوسکتے ہیں، ایک تو یہ کہ عوامی لیگ کی حکومت میں بھارت کا بنگلہ دیشی سیاست پر اثرو رسوخ ہوگا، اور دوسرا یہ کہ پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش کے تعلقات میں تھوڑی بہت سرد مہری آسکتی ہے۔‘‘

DW.COM

Audios and videos on the topic