1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

عدلیہ کی بحالی میں رکاوٹ پارلیمان ہے: اعتزاز احسن

منگل کے روز معزول پاکستانی چیف جسٹس افتخار محمّد چوہدری وکلاء کے قافلے کو رخصت کرنے ملتان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

default

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بحالی میں رکاوٹ صدر مشرّف نہیں بلکہ پاکستانی پارلیمان ہے

صدر پرویز مشرّف کے ہاتھوں معزول کیے گئے ججوںکی بحالی کے لیے پاکستانی وکلاء کے قافلے منگل کے روز ملتان پہنچ گئے جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمّد چوہدری بھی ایک بڑے جلوس کے ہمراہ منگل کے روز ملتان پہنچے ۔ وکلاء کے قافلے کی اگلی منزل پنجاب کا دارلحکومت لاہورہے۔ یہاں سے بارہ جون کو وکلاء پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پارلیمان کے سامنے دھرنا دیں گے۔ لاہور سے اس قافلے میں مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف اور تحریک انصاف کے قائد عمران خان بھی شامل ہو جائیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے پارلیمنٹ جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔