1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

عالمی کپ فٹ بال کے کوالیفائی مقابلوں میں جرمنی کی جیت

فٹ بال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں جرمنی نے ویلز کو ایک کے مقابلے میں صفر سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح ورلڈ کپ کوالیفائی مقابلوں میں جرمنی کی ٹیم اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

default

جرمن کھلاڑی مشائل بالاک، ویلز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بال پر کنٹرول کرتے ہوئے

میچ کا واحد گول ہیمبرگ کے Piotr Trochowski نے کھیل کےبہترویں منٹ میں کیا۔ اس میچ میں جیت کے بعد جرمن کوچ Joachim Loew نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمیئن نہیں ہیں تاہم انکی کی کوشش ہو گی کہ آئندہ میچوں مین وہ اپنی کمزوریوں پر قابو پا لیں۔

جرمن ٹیم نے اپنے گروپ نو میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جرمنی نے ابھی تک تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔