1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

عالمی فٹ بال کپ سے پہلے، نائجیریا کے کوچ برطرف

عالمی فٹ بال کپ میں نائجیریا کی فٹ بال ٹیم کو کوالیفائی کروانے والے کوچ شائبو امادوکو برطرف کر دیا گیا۔ اس کی وجہ افریقن نیشنز فٹ بال کپ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی خراب کارکردگی بتائی گئی ہے۔

default

عالمی کپ فٹ بال 2010 کے لئے کوالیفائی کرنے والی نائجیریا کی ٹیم

انگولا میں منعقد کئے گئے افریقن کپ میں نائجیریا کی ٹیم تیسرے نمبر پر آئی تھی۔ ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ امادوکو عالمی کپ مقابلوں سے قبل ہی کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہو۔ اگرچہ نائجیریا فیڈریشن بورڈ نے نیشنز کپ کے دوران امادوکی حمایت کی تھی تاہم ابوجہ میں جمعہ کو رات گئے تک جاری رہنے والی بورڈ کی ایک میٹنگ کے بعد امادو کےمقدر کا فیصلہ سنایا گیا۔

Africa Cup Halbfinale Ghana Nigeria

افریقن کپ سیمی فائنل میں گھانا سے ہارنے کے بعد نائجیریا کے کھلاڑی

ابوجہ فٹ بال فیڈریشن کے میڈیا افسرنےبتایا ہےکہ یہ فیصلہ بورڈ میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک نیا کوچ منتخب کر لیا جائے گا۔

سن 2002ء کے عالمی فٹ بال کپ سے پہلے بھی امادو کو کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اُس برس بھی افریقن نیشنز کپ میں نائجیریا کی ٹیم تیسرے نمبر پر آئی تھی۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف