1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

عالمی شطرنج چیمپیئن شپ: فائنل میں آنند مسلسل آگے

بھارت سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپیئن وشواناتھ آنند ہفتہ کو شطرنج کی عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل کی ایک اور گیم ڈرا کرنے کے بعد بھی اپنے حریف ٹوپالوف پر مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

default

دفاعی چیمپیئن وشواناتھ آنند

عالمی چیمپیئن شپ کے اس فائنل میں ’’مدراس کے شیر‘‘ کہلانے والے 40 سالہ بھارتی کھلاڑی آنند کا مقابلہ بلغاریہ کے ویسیلن ٹوپالوف سے ہے، جن کے ساتھ اب تک ان کی تین گیمز ڈرا ہو چکی ہیں۔

Deutschland Bonn WM Schach 6. Partie Wladimir Kramnik gegen Viswanathan Anand

فائنل 13 مئی تک جاری رہے گا

دونوں کھلاڑیوں کے مابین کل بارہ گیمز پر مشتمل شطرنج کی عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل کی ہفتے کو کھیلی گئی مجموعی طور پر چھٹی گیم بھی ایک روز پہلے پانچویں گیم کی طرح اتفاق رائے سے بے نتیجہ قرار دے دی گئی۔

اب تک چھ گیمز میں سے دو وشواناتھ آنند نے جیتی ہیں اور ایک ویسیلن ٹوپالوف نے۔ باقی تین گیمز کے بے نتیجہ رہنے کے باعث اب تک ٹوپالوف کے 2.5 پوائنٹس ہیں جبکہ وشواناتھ آنند اپنے 3.5 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں اپنے حریف پر مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین ساتویں گیم پیر کو کھیلی جائے گی، جب ان کے درمیان شطرنج کی بساط پر مہروں کے رنگ ایک بار پھر تبدیل ہو جائیں گے۔ تب بھارت سے تعلق رکھنے والے موجودہ عالمی چیمپیئن دوبارہ سفید مہروں کے ساتھ کھیلیں گے۔

وشواناتھ آنند پہلی مرتبہ 2007 میں عالمی چیمپیئن بنے تھے اور 2008 میں وہ اپنے اس اعزاز کا دفاع کرنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔ ان کے بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ حریف

Schachspiel - Weiss ist am Zug

یہ مقابلے انٹرنیٹ پر براہ راست دیکھے جا سکتے ہیں

ٹوپالوف کو آنند کو چیلنج کرنے کا حق اس وقت حاصل ہوا تھا جب انہوں نے گزشتہ برس فروری میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے گیٹا کامسکی کو اس چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں ہرا دیا تھا۔

اس فائنل کے نتیجے میں شطرنج کا نیا عالمی چیمپیئن بننے والے کھلاڑی کو 1.2 ملین یورو یا قریب 1.6 ملین ڈالر مالیت کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ ہارنے والے کھلاڑی کو آٹھ لاکھ یورو کی انعامی رقم ملے گی۔ شطرنج کی عالمی چیمپیئن شپ کا موجودہ فائنل 13 مئی تک جاری رہے گا۔

اس کھیل کے شائقین آنند اور ٹوپالوف کے مابین کھیلی جانے والی گیمز خاص طور پر اس فائنل مقابلے کے لئے بنائی گئی ویب سائٹ پر براہ راست بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کا پتہ ہے: www.anand-topalov.com

رپورٹ: مقبول ملک

ادارت: ندیم گِل

DW.COM