1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

عالمی اقتصادی بحران مزید گمبھیر

حکومتوں کی طرف سے غیر معمولی مالیاتی پیکیجوں اور معیشت میں استحکام لانے کے نئے مجوزہ منصوبوں کے باوجود موجودہ عالمی اقتصادی بحران مزید گہرا ہوتا چلا جارہا ہے۔

default

ایک راہگیر جاپان کی سٹاک ایکسچینج کے الیٹرانک بورڈ کی طرف دیکھ رہا ہے

پیر کے روز دنیا کی دوسری بڑی معیشت جاپان نے خبردار کیا کہ اس کی معیشت مسلسل عدم استحکام کا شکار ہوتی چلی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں جاپان کے برآمدات میں ریکارڑ کمی واقع ہوئی ہے۔

Toyota Corolla Verso

دنیا بھر میں جاپان کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا کی موٹر کاروں کی سیلز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے

جاپان کی مشہور موٹر ساز کمپنی Toyota کے عہدے داروں نے کہا کہ اس وقت ٹویوٹا کو ایسے سنگین مالی خسارے کا سامنا ہے جس کا گُزشتہ اکہتر برسوں میں کہیں ریکارڑ موجود نہیں ہے۔ ٹویوٹا کمپنی کی طرف سے تیار کردہ موٹر کاروں کی سیلز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مزکورہ کمپنی کے مجموعی آمدنی میں گُزشتہ برس کے مقابلے میں چھہ اعشاریہ تین فی صد کی کمی ریکارڑ کی گئی ہے۔

محتاط اندازوں کے مطابق ٹویوٹا کو اس وقت ایک سو پچاس ارب Yen کے مالی خسارے کا سامنا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے نامزد صدر باراک اوباما نے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ملک میں آئیندہ دو برسوں کے اندر اندر تیس لاکھ ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ماہرین کی ان پیشن گوئیوں کے بعد کہ امریکہ میں سال دو ہزار نو بھی معیشت کے لئے بحران کا سال ثابت ہوسکتا ہے، نو منتخب صدر باراک اوباما اور نامزد نائب صدر جو بائڈن نے اقتصادی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ جلد اس سلسلے میں ایک منصوبے کو حتمی شکل دے۔