1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

صدر اوباما کی پہلی منزل کینیڈا

باراک اوباما نے امریکی صدر کی حیثیت سے سب سے پہلے کینیڈا کا دورہ کرکے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔

default

امریکی صدر کی حیثیت سے باراک اوباما سب سے پہلے کینیڈا کے دورے پر گئے

امریکہ کے صدر بننے کے بعد اوباما اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے سلسلے میں کینیڈا کا انتخاب کیا اور وہاں کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کے ساتھ اہم موضوعات پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوٴں نے اس بات پر زور دیا کہ مل جل کر ہی عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جانا ممکن ہے۔

Kanada Parlamentswahlen Stephen Harper

کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا کو مل کر عالمی اقتصادی بحران کا مقابلہ کرنا ہوگا

اوباما نے کہا کہ انہوں نے ہارپر کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو فروغ دینے کی غرض سے کینیڈا آئے ہیں، نہ کہ اُس میں کمی کرنے۔ ’’میں نے وزیر اعظم ہارپر کو یقین دلایا کہ میں کاروبار کو بڑھانے کے لئے یہاں آیا ہوں، نہ کہ اسں میں کمی لانے کے لئے۔‘‘

باراک اوباما نے اوٹاوا میں کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعاون اور اشتراک سے ہی موجودہ مالیاتی بحران کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔’’امریکہ اور کینیڈا باہمی تعاون اور اشتراک سے کام کرتے چلے آرہے ہیں، G-8 اور G-20 میں بھی۔ دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سے ہی لوگوں کا ہمارے معاشی بازاروں پر اعتماد بحال ہوسکے گا۔‘‘

Afghanistan Kanada Soldat in Kabul

افغانستان میں نیٹو کی سربراہی میں کینیڈا کا یہ فوجی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات

کینیڈا کے وزیر اعظم ہارپر نے اس موقع پر کہا کہ وہ اور صدر اوباما اس بات پر متفق ہیں کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے اور بھی زیادہ قریب آکر کام کرنا چاہیے تاکہ موجودہ مالیاتی بحران کے اثرات پر قابو پایا جاسکے۔’’ہم اس بات پر متفق ہیں کہ کینیڈا اور امریکہ کو ایک دوسرے کے پہلے سے اور بھی زیادہ قریب آکر کام کرنا چاہیے تاکہ عالمی اقتصادی بحران کا مقابلہ کرنا ممکن ہوسکے۔‘‘

اوٹاوا میں باراک اوباما کا والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا۔

اوباما انتظامیہ نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے تمام رکن ملکوں پر یہ واضح کردیا ہے کہ انہیں افغانستان جنگ میں طالبان کی شکست کو یقینی بنانے کے لئے اپنے مزید فوجی وہاں بھیجنے ہوں گے۔ اس سلسلے میں تاہم کینیڈا پر زور نہیں دیا گیا کیوں کہ کینیڈا کو عراق اور افغانستان جنگوں کے سلسلے میں بہت زیادہ مالی اور جانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔