1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

شوائن شٹائیگر زخمی ہو گئے

جرمن سٹار فٹ بالر باستیان شوائن شٹائیگر ایک انجری کے نتیجے میں فٹ بال کپ یورو 2012ء کے سلسلے میں جاری کوالیفائنگ مقابلوں میں ترکی اور قزاقستان کے خلاف میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

default

باستیان شوائن شٹائیگر

جرمن فٹ بال فیڈریشن نے تصدیق کر دی ہے کہ بائرن میونخ کے مڈ فیلڈراورجرمن قومی ٹیم کے روح رواں شوائن شٹائیگر ایڑھی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے یورو کپ 2012ء کے دو اہم کوالیفائنگ مقابلوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

تراسی بین الاقوامی میچز میں جرمن ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ شوائن شٹائیگر جرمن فیڈرل فٹ بال لیگ کے سلسلے میں اتوار کوبوروسیا ڈورٹمنڈ کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں ایڑھی پر چوٹ لگوا بیٹھے۔ اگرچہ میونخ کا کلب یہ میچ دو صفر سے ہارگیا تھا تاہم شوائن شٹائیگر چوٹ کے باوجود کھیل کے دوران میدان میں ہی رہے۔

جرمن فٹ بال فیڈریشن DFB کی ویب سائٹ کے مطابق شوائن شٹائیگر نے جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم کے

Stunde der Wahrheit für Deutschland in Südafrika Trainer Jogi Löw NO FLASH

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ یوآخم لوو

کوچ یوآخم لوو کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ آئندہ دو میچز کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے، ’انہوں نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران قومی کوچ کو مطلع کر دیا ہے۔‘

ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ وہ بنڈس لیگا کے کے سلسلے میں ہینوور کے خلاف کھیل سکیں گے یا نہیں، یہ میچ سولہ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

یورو کپ 2012ء کے کوالیفائنگ مقابلوں میں جرمنی کی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے اور اس نے اپنے دو ابتدائی میچ جیت رکھے ہیں۔ جرمن ٹیم اب آٹھ اکتوبر کو گروپ اے میں شامل ایک اور مضبوط ٹیم ترکی کے ساتھ برلن میں میچ کھیلے گی جبکہ بعد ازاں چار دن بعد قزاقستان میں اپنا چوتھا میچ کھیلے گی۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل

DW.COM

ویب لنکس