1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

شوائن شٹائیگر ریٹائر ہو گئے

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان باستیان شوائن شٹائیگر نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے کیریئر کا آخری دور انجریز سے عبارت رہا تھا۔

Frankreich Euro 2016 EM Bastian Schweinsteiger bedankt sich bei Fans

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان باستیان شوائن شٹائیگر نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے لیے ایک سو بیس میچوں میں جلوہ گر ہونے والے بائرن میونخ کے سابق مڈ فیلڈر کا آخری میچ یورو کپ دو ہزار سولہ کا سیمی فائنل تھا، جس میں فرانس نے جرمنی کو دو صفر سے مات دے دی تھی۔

اکتیس سالہ شوائن شٹائیگر نے انتیس جولائی بروز جمعہ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’’میں نے (جرمن ٹیم کے) کوچ سے کہا ہے کہ وہ آئندہ قومی ٹیم کی سلیکشن کے دوران میرے نام پر غور نہ کریں، کیونکہ میں بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔‘‘

DW.COM

سن دو ہزار چودہ کے عالمی کپ کی فاتح جرمن ٹیم کے اہم رکن شوائن شٹائیگر نے مزید کہا، ’’یوآخم لؤو (جرمن ٹیم کے کوچ) بخوبی جانتے تھے کہ یورو کپ ٹورنامنٹ میرے لیے کتنا اہم تھا۔ میں اس ٹائٹل کو جیتنا چاہتا تھا کیونکہ سن انیس سو چھیانوے سے جرمنی اس اہم یورپی کپ کو حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا اور میں اس حقیقت کو قبول کرتا ہوں۔‘‘

شوائن شٹائیگر نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’’اپنے مداحوں سے میں یہ کہتے ہوئے رخصت لوں گا: آپ کے لیے کھیلنا میرے لیے باعث عزت تھا۔ آپ سب نے مجھے جو عزت دی، اس کے لیے میں شکر گزار ہوں‘‘۔

جرمنی میں بنڈس لیگا کہلانے والی فیڈرل فٹ بال لیگ کے تیرہ سیزنز میں میونخ کی نمائندگی کرنے والے شوائن شٹائیگر نے مجموعی طور پر پانچ سو میچوں میں حصہ لیا اور اڑسٹھ گول اسکور کیے۔ جرمن قومی ٹیم کے لیے انہوں نے ایک سو بیس میچ کھیلے، جن میں انہوں نے چوبیس گول کیے۔

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے وابستہ شوائن شٹائیگر نے جرمنی کے لیے سات اہم ٹورنامنٹس میں شرکت کی۔ ان کا بین الاقوامی فٹ بال کو خیرباد کہنے کا یہ اعلان ایک ایسے وقت پر منظر عام پر آیا ہے، جب یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے نئے کوچ خوزے مورینیو نے انہیں اجازت دے دی ہے کہ وہ اس کلب کو بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

سن دو ہزار چار میں جرمنی کی قومی ٹیم کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شوائن شٹائیگر اپنے کیریئر کے آخری کچھ سالوں میں انجریز کا شکار رہے۔ فٹنس کے مسائل کی وجہ سے وہ کپتان ہونے کے باوجود فرانس میں منعقد ہوئے یورو کپ دو ہزار سولہ کے سبھی میچوں میں آغاز سے شرکت نہ کر سکے۔

Italien Bastian Schweinsteiger und Ana Ivanovic heiraten in Venedig

شوائن شٹائیگر کے کیریئر کا آخری دور انجریز سے عبارت رہا تھا

Fußball Bundesliga Eintracht Frankfurt - FC Bayern München Bastian Schweinsteiger

بنڈس لیگا یعنی فیڈرل فٹ بال لیگ کے تیرہ سیزنز میں میونخ کی نمائندگی کرنے والے شوائن شٹائیگر نے مجموعی طور پر پانچ سو میچوں میں حصہ لیا

Großbritannien Fußball Manchester United Bastian Schweinsteiger

بائرن میونخ کے سابق مڈ فیلڈر کا آخری میچ یورو کپ دو ہزار سولہ کا سیمی فائنل تھا

Champions League Eindhoven vs Manchester United Schweinsteiger

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے وابستہ شوائن شٹائیگر نے جرمنی کے لیے سات اہم ٹورنامنٹس میں شرکت کی

Aron Johansson und Bastian Schweinsteiger

جرمن قومی ٹیم کے لیے انہوں نے ایک سو بیس میچ کھیلے، جن میں انہوں نے چوبیس گول کیے

Frankreich Fußball-EM Deutschland vs. Ukraine in Lille

شوائن شٹائیگر نے رواں برس جولائی میں سرب ٹینس کھلاڑی آنا اوانووچ سے شادی کی

یورو کپ کا سیمی فائنل ہی ایک ایسا میچ تھا، جس میں شوائن شٹائیگر میدان میں اترنے والے پہلے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ اس کی وجہ بھی اہم مڈ فیلڈر سیمی خدیرا کا زخمی ہونا بنا تھا۔ یورو کپ کے میچوں میں ان کے نائب کی حیثیت سے معروف گول کیپر مانوئل نوئر نے کپتان کی ذمہ دارایاں نبھائی تھیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ شوائن شٹائیگر کی ریٹائرمنٹ کے بعد جرمن قومی فٹ بال ٹیم کا نیا کپتان نوئر ہی کو بنایا جائے گا۔ جرمن میڈیا کے مطابق نوئر کپتانی کے صحیح حقدار ہیں اور سن دو ہزار اٹھارہ کے ورلڈ کپ کے لیے بھی مناسب کپتان ثابت ہوں گے۔