1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

شریف برادران کے خلاف سازشیں : مسلم لیگ ن

مسلم لیگ نواز گروپ کے مطابق ایوانِ صدر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو اسمبلیوں سے دور رکھنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

default

حالیہ انتخابات میں نواز شریف کی جماعت ملک کی دوسری بڑی اور صوبہِ پنجاب کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے آج لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج ، صدر پرویز مشرّف کے حکم پر ،میاں نواز شریف اور میں شہباز شریف کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کروانے کی غرض سے سازشیں کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے اس موقع پر ایک آڈیو ٹیپ بھی سنوائی جس میں مبینہ طور پر مسلم لیگ قاف کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ایک ایسے شخص سے بات کر رہے ہیں جوصدر پرویز مشرّف کا قریبی ساتھی ہے اور نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کی پیشگی اطلاع دے رہا ہے۔