1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

شرَیک کرداروں کی تصاویر والے گلاس ممنوع

مشہور امریکی فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ میکڈونلڈ نے شریَک سیریز کی نئی فلم کے تشہیری گلاسوں میں مضر کیمیاوی عنصر کی وجہ سے ان کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ گلاسوں میں کیڈمیئم دھات کے اجزا ملے ہیں۔

default

شریَک کرداروں والے گلاس

شمالی امریکہ میں فاسٹ فوڈ ادارے میکڈونلڈ کی جانب سے بچوں اور بڑوں کی دلچسپی والے شریَک  تصویر والےگلاسوں کے ڈیزائن میں ضرر رساں دھات کیڈمیئم کے اجزا کی دریافت پر ہلچل محسوس کی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان امریکہ کی آزاد معاون ایجنسی، کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ کیڈمیئم دھات کے طویل استعمال سے انسانی صحت یقینی طور پرمتاثر ہوتی ہے۔ کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ ادارہ اپنے گاہکوں کو اشتہاروں کے ذریعے مطلع کر رہا ہے کہ وہ ان گلاسوں کا استعمال ترک کردیں۔

شریَک سیریز کی نئی فلم ’شریَک: فار ایور آفٹر‘ کو سینما گھروں میں کامیابی ملی ہے۔ اس کی مزید تشہیر میں شامل میکڈانلڈ فاسٹ فوڈ کا ادارہ بھی ہے جو اس پہلے بھی شریَک کے کرداروں کے نمونے بچوں کے ہیپی میل(Happy Meal) کے ساتھ مفت بطور تحفہ پیش کرتا تھا۔ نئی فلم کے لوگو والے گلاس لاکھوں کی تعداد میں امریکہ اور کینیڈا میں فروخت ہو چکے ہیں۔ ان گلاسوں کی فراہمی گزشتہ ماہ مئی میں شروع کی گئی تھی۔

Flash-Galerie Animationsfilm

شریَک کا مقبول کردار

کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے میکڈانلڈ فاسٹ فوڈ نے بتایا ہے کہ گلاس کا تجزیہ ایک تیسرے فریق نے لیبارٹری میں کروایا تو یہ ان حفظان صحت کے اصولوں کے معیار پر پوری نہیں اترا جو مرکزی اور ریاستی سطح پر مروج ہیں۔ اعلان میں واضح کیا گیا کہ حفاظتی تدابیر کے تناظر میں یہ ادارہ ان گلاسوں کی فوری واپسی یا انہیں ضائع کرنے کی اپنے گاہکوں کو اپیل کرتا ہے۔ کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن کے ترجمان سکاٹ وولفسن کے مطابق گلاسوں میں کیڈمیئم عنصر کی موجودگی کی اطلاع میکڈونلڈ کو فراہم کرنے بعد فاسٹ فوڈ نے کمیشن کے ساتھ فوری تعاون کا فیصلہ کیا۔

اس اعلان کے بعد امریکی مالی منڈیوں میں میکڈونلڈ کے حصص میں کمی پیدا ہو گئی جو تشویش کا باعث خیال کیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اگلے دنوں میں صورت حال بہتر ہو جائے گی۔

کیڈمیئم دھات کے انتہائی معمولی مقدار بھی انسانی جسم میں گردوں، ہڈیوں اور نظام تنفس کو متاثر کرتی ہے اور بعض صورتوں میں یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

رپورٹ:  عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف