1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے پر عزم ہیں، جنرل باجوہ

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان کی فوج پر عزم ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’سی پیک کی متعین وقت میں تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور پاکستانی فوج اس ہدف کے حصول کے لیے پر عزم ہے۔‘‘ جنرل باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم حصہ ہے اور اس صوبے کے وسائل کو یہاں کے لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔‘‘

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بلوچ ریجمنٹ سے ہی کیا تھا۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو پاکستان کی فوج، پولیس، ایف سی اور دیگر اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ،’’پاکستان کی فوج قومی یکجہتی کا مظہر ہے جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی لگ بھگ ان کی صوبوں کی آبادی کے تناسب سے ہے۔‘‘

Karte Map China Pakistan Economic Corridor

واضح رہے کہ بلوچستان میں کچھ بلوچ کلعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد علیحدگی پسند تحریک کا حصہ ہیں

جنرل باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اس لیے پاکستان مخالف عناصر بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں کچھ بلوچ کلعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد علیحدگی پسند تحریک کا حصہ ہیں۔

DW.COM

ملتے جلتے مندرجات