1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

سیمینیا جینڈر تنازعہ، ایتھلیٹکس چیف کی ممکنہ برطرفی

جنوبی افریقہ کی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ کیسٹر سیمینیا کی جنس کے مسئلے میں لاپرواہی برتنے پر ایتھلیٹکس چیف کو عہدے سے برطرف کر دیا جائے گا۔

default

جنوبی افریقہ ایتھلیٹکس کے سربراہ کا موقف ہے کہ انہوں نے سات اگست کو مہیا کی گئی معلومات کے بعد سیمینیا کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے جھوٹ بول

ہفتے کے روز جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹکس کے سربراہ لیونارڈ شونئے نے اعتراف کیا تھا کہ ورلڈ اتھیلٹکس چیمپئن شپ مقابلوں میں شرکت سے قبل ہی انہیں سیمینیا کی جنس سے متعلق معلومات فراہم کر دی گئیں تھیں، جن کی بنا پر انہیں سیمینیا کو برلن میں ہونے والے ان مقابلوں میں شریک نہیں کر نا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں اس معلومات پر توجہ نہیں دی اور سیمینیا کو ان مقابلوں میں شرکت کے لئے بھیج دیا۔

اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی وزارت یہ مطالبہ کرتی ہے کہ نہ صرف ان کے سربراہ کے خلاف ادارے کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے بلکہ انہیں ان کے عہدے سے برطرف بھی کیا جائے۔

Leichtathletik-Weltmeisterschaft, Caster Semenya

سیمینیا نے آٹھ سو میٹر دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیاتھا

جنوبی افریقہ ایتھلیٹکس کے سربراہ کا موقف ہے کہ انہوں نے سات اگست کو مہیا کی گئی معلومات کے بعد سیمینیا کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے جھوٹ بولا۔

ان کا کہنا ہے کہ سیمینیا کی جنس کے حوالے سے انہیں ملنے والے معلومات ایسی تھیں جن کی بنیاد پر سیمینیا کی خواتین ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تھی۔

برلن میں ہونے والے عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ مقابلوں میں سیمینیا کی جنس سے متعلق تنازعہ اس وقت کھڑا ہو گیا جب سیمینیا نے آٹھ سو میٹر دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ عالمی ایتھلیٹکس فیڈریشن کو سیمینیا کے خلاف درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سیمینیا کی جنس پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ درخواس گزاروں کا کہنا تھا کہ سیمینیا چال ڈھال، خدوخال اور اپنے برتاؤ میں دوسری خواتین ایتھلیٹس جیسی نہیں ہیں۔ ان درخواستون کے بعد عالمی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سیمینیا کو اپنی جنس سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق