1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

سیلفی لیتے ہوئے ہلاکتیں: بھارت پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر

اگلی بار جب آپ بھارت کے شہر ممبئی میں ہوٹل تاج محل جائیں، کسی خطرناک پہاڑی پر کھڑے ہوں یا قریب آتی کسی ٹرین کو دیکھ رہے ہوں تو سیلفی بنانے کے بجائے ان مناظر سے محض لطف اندوز ہوں تو بہتر ہوگا۔

Indien Selfie (imago/Pacific Press Agency)

ماہرین سوشل میڈیا پر  تصاویر کے لیے زیادہ سے زیادہ ’لائیکس‘ کی خواہش کو پُر خطر سیلفیاں لینے کے دوران ہونے والی اموات کا ذمّہ دار ٹھہراتے ہیں

امریکا میں قائم کارنیگی میلون یونیورسٹی اور دہلی کے ’اندرا پراستھا انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ کے ادارے کی جانب سے شائع کیے جانے والے ایک جائزے کے مطابق مندرجہ بالا طریقے سیلفی بنانے کے طریقوں نے چھہتر بھارتی شہریوں کی جان لے لی ہے۔

 اِس جائزے کو’ می، مائی سیلف اینڈ مائی کِیلفی‘ کے عنوان سے شائع کیا گیا ہے۔ جائزے میں درج اعداد وشمار کے مطابق بہترین سیلفی بنانے کے جنون میں بھارت میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اسی مدت میں دنیا بھر میں سیلفی بنانے کے دوران ہونے والی اموات کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

 ماہرین نے سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ پر تلاش کی خصوصی تکنیک استعمال کرتے ہوئے مارچ سن دو ہزار چودہ کے بعد سے اب تک بھارت میں ایک سو ستائیس ’سیلفی اموات‘ کی تصدیق کی ہے۔

Indien Kühe Kuh Mann macht Selfie mit einer Kuh (Getty Images/S.Panthaky)

سیلفی بنانے کے نت نئے طریقوں نے چھہتر بھارتی شہریوں کی جان لے لی ہے

  ماہرین سوشل میڈیا پر  تصاویر کے لیے زیادہ سے زیادہ ’لائیکس‘ اور تبصروں کی خواہش کو پُر خطر سیلفیاں لینے کے دوران ہونے والی اموات کا ذمّہ دار ٹھہراتے ہیں۔

 عالمی سطح پر ’سیلفی کِلنگ‘ میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں خطرناک جگہوں پر سیلفی بنانے کا شوق نو افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ اِس فہرست میں بالترتیب آٹھ اور چھ ہلاکتوں کے ساتھ  امریکا اور روس تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

DW.COM