1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

سيلاب زدگان کی امداد ميں اضافہ ہونا چاہئے۔سارکوزی

جہاں پاکستان ميں سيلاب کا پانی ٹھاٹھيں مار رہا ہے اور اُس نے لاکھوں انسانوں کو ناقابل برداشت مصائب سے دوچار کر ديا ہے، وہاں عالمی برادری ميں سيلاب زدگان کی فوری اور وسيع مدد کی ضرورت کا احساس بڑھ رہا ہے۔

default

يورپی کميشن کے صدر باروسو اور فرانسيسی صدر سارکوزی

يورپی کميشن کے صدر جوزے مانوئيل باروسو نے تجويز پيش کی ہے کہ سيلاب کی زد ميں آئے ہوئے پاکستان کی امداد کے لئے، مدد دينے والے ممالک کی ايک بين الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے۔ اُنہوں نے يہ تجويز فرانس کے صدر سارکوزی کو ايک خط ميں پيش کی ہے، جس ميں انہوں نے لمبے عرصے تک پاکستان کی مدد پر غور کے لئے اِس قسم کی کانفرنس کا ذکر کيا ہے۔ اس سے پہلے صدر سارکوزی نے باروسو کے نام ايک خط ميں لکھا تھا کہ حال ہی ميں ہيٹی، روس اور پاکستان ميں آنے والی قدرتی آفات کے پيش نظر يورپی يونين کی طرف سے ايک زيادہ بھرپور رد عمل کی ضرورت ہے۔ فرانسيسی صدر نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے يورپی يونين کی ايک سريع الحرکت فوج قائم کرنے پر بھی زور ديا ۔ ممکن ہے کہ اگلے ماہ يورپی يونين کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس ميں اس تجويز پر بھی غور کيا جائے۔

EU Kommission in Brüssel mit dem Logo

برسلز ميں ّيورپی کميشن کا لوگو

يورپی کميشن کے صدر باروسو نے صدر سارکوزی کے اس خط کے جواب ميں، جو پريس کو بھی جاری کيا گيا ہے، لکھا ہے، 'وہ اس طرف توجہ دلانا چاہتے ہيں کہ کميشن نے 30 جولائی کو سب سے پہلے اقدام کيا تھا اور اُس نے 11 اگست کو پاکستان کے لئے اپنی امدادی رقوم ميں اضافہ بھی کر ديا تھا'۔ تاہم سارکوزی نے يہ اعتراف بھی کيا ہے کہ يورپی يونين اس سے زيادہ مدد بھی دے سکتی ہے اور اُسے ايسا کرنا بھی چاہئے۔

EU Kirgistan EU-Kommissarin Kristalina Georgieva Hilfe

يورپی يونين کی انسانی امداد کی کمشنر کرسٹالينا گيورگيوا

باروسو نے اپنے جوابی خط ميں اس طرف اشارہ کيا ہے کہ یورپی کميشن اس ماہ کے اختتام سے پہلے پاکستان کو مزيد مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے اپنے جواب ميں يہ بھی لکھا ہے کہ انسانی امداد کی کمشنر کرسٹاليناگيورگيوا اور خارجہ امور کی کمشنر کيتھرين ايشٹن يورپی يونين اور اُس کے رکن ممالک کی طرف سے دی جانے والی امداد ميں ربط کو بہتر بنانے کے لئے جلد ہی رہنما ہدايات جاری کريں گی۔ باروسو کے مطابق يورپی امداد کو نماياں کرنے اور اگلے ہفتوں کی ترجيحات کے تعين کے لئے گيورگيوا کا پاکستان کا جلد دورہ بھی ممکن ہے۔

رپورٹ: شہاب احمد صديقی

ادارت: امجد علی

DW.COM

ویب لنکس