1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

سمندری طوفان خلیج میکسیکو میں داخل

سمندری طوفان گستاف کیوبا میں تباہی پھیلانے کے بعد خلیج میکسکو میں داخل ہو گیاہے۔ طوفان کے باعث امریکی شہر نیو اورلینز میں تیز بارش جاری ہے۔گستاف کا ابتدائی حصہ امریکی ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے۔

default

سمندری طوفان گستاف کے خلیج میکسکو میں داخل ہونے کے بعدامریکی ریاست ٹیکساس سے نیو اورلینز تک تیل کی صنعتیں بند کر دی گئی ہیں، نیواورلینز سے بیس لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے جا چکے ہیں، نقل مکانی کرنے والوں کو تعلیمی اداروں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ہزاروں افراد کی نقل مکانی کے باعث اہم شاہراہیں بلاک ہیں۔

Hurricane Gustav: Auto treibt in den Fluten bei Gulfport, Mississippi

سینکڑوں بسیں اور ٹرینیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ امریکی صدر بش نے بھی گستاف کو خطرناک قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے دورے کے موقع پر انہوں نے ایمرجنسی کا اعلان کر کے تمام اداروں کو امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ ۔نیو اورلینز کے مئیر نے کہا ہے کہ نقل مکانی نہ کرنے والوں کو طوفان کے وقت کو ئی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار میک کین نے طوفان کے پیش نظر نیوآرلینز میں پارٹی کنونشن کی پہلے دن کی کارروائی معطل کر دی ۔ مارین کے مطابق طوفان ٹیکساس، الاباما، میسسیپی میں تباہی پھیلا سکتا ہے۔