1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ایک اور جیت

متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز مکمل کر لی ہے۔ میزبان پاکستان نے ٹیسٹ، ایک روزہ میچوں کے علاوہ مہمان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دی ہے۔

default

مصباح الحق

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پانچ وکٹوں سے ہرایا۔ سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو بیس اوورز میں 142 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔  اعزاز چیمہ کو بہتر بولنگ کی بنیاد پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کا فیصلہ بیسویں اوور کی تیسری گیند پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ناٹ آؤٹ 48 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے پندرہ گیندوں پر تیز رفتار  بائیس رنز بنائے ، اس میں دو چھکے بھی شامل تھے۔  کپتان مصباح الحق نے پہلے اسد شفیق کے ساتھ 46 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور بعد میں شاہد آفریدی کے ساتھ میچ وننگ 43 رنز کی شراکت قائم کی۔  اسد شفیق 33  رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

Pakistan Sport Cricket Misbah ul Haq

پاکستانی کرکٹ ٹیم اب بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان  تلک رتنے دلشان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور بیس اوورز میں 141 رنز بنائے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم بیسویں اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ نے مقرر ہ چار اوورز میں تیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی۔  سری لنکن ٹیم کے دو کھلاڑی کمارا سنگا کارا اور اینجلو میتھیوز تیز اسکور کرنے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے چندی مل نے  56 رنز بنائے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیتی۔ اس کے بعد پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کو ایک کے مقابلے میں چار میچ جیت کر اپنے نام کیا۔

رپورٹ:  عابد حسین

ادارت:  ندیم گِل

DW.COM

ویب لنکس