1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ٹوئنٹی20 عالمی کپ کے مقابلوں میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے کر مزید دو پوائنٹ حاصل کر لئے ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی super 8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

default

سری لنکا پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکاکو بیٹنگ کی دعوت دی اور سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز جے سوریا اور تلکا رتنے دلشان نے کیا۔ ابتداء سے ہی سری لنکا کے بیٹسمینوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جے سوریا نے 47 گیندوں پر81 رنز بنائے تاہم وہ سائمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کے بعد دلشان نے جارحانہ کیھیل کا سلسلہ جاری رکھا تاہم دلشان کے ساتھ سنگاکارا زیادہ دیر تک جم کر نہ کھیل سکے اور وہ صرف پانچ رنز بنا کر سائمنز ہی کی ایک گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کا کیچ فلیچر نے لیا۔ تلکا رتنے دلشان نےگراؤنڈ کے چاروں جانب بہترین شارٹس کھیلے۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 74رنز بنائے اور انہیں بھی سائمنز نے ہی آؤٹ کیا۔

مقررہ بیس اووروں میں سری لنکاکی ٹیم 192رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سائمنز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایک وکٹ ٹیلر نے لی۔

ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے سری لنکا کی جانب سے دئے گئے ہدف 193 رنز کا تعاقب جاری رکھا لیکن مقررہ 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 177رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برا وو نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے۔ سر ی لنکا کی جانب سے مالنگا اور مینڈس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مرلی دھرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : مقبول ملک