1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

انعامی مقابلہ

ستمبر میں ہمارے انعامی مقابلے کا سوال

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نےستمبر میں بھی اپنے سامعین اور انٹرنیٹ صارفین کے لئے ایک انعامی مقابلےکا اہتمام کیا ہے، جس میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔

default

کیا آپ جانتے ہیں کہ بیس سال پہلے 1990ء میں جرمنی کا دوبارہ اتحاد کس تاریخ کو عمل میں آیا تھا؟

25 ستمبر

3 اکتوبر یا

یکم نومبر کو

Flash-Galerie Altkanzler Kohl

اگرآپ ہماری نشریات کے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو اس سوال کاجواب دینا آپ کے لیے قطعی مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا جواب کسی پوسٹ کارڈ، اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔

جیتنے والوں میں کئی قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس مقابلے کے کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:

پاکستان میں 00923028558055

بھارت میں 00919873884444

اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de