1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Radio D Teil 1

سبق 06: بادشاہ لڈوگ کیسے مرا؟

نواۓ شوان شٹائن میں پاؤلا اور فیلپ ایک پراسرار نا معلوم شخص سے ملتےہیں جس نے کنگ لڈوگ کا لمبا کوٹ پہن رکھا ہوتا ہے۔ دونوں اس بات کی کھوج لگاتے ہیں کہ لڈوگ کی پراسرار موت کی حقیقت کیا ہے؟

کنگ لڈوگ کا کوٹ پہنے نا معلوم شخص کون ہے؟

کنگ لڈوگ کا کوٹ پہنے نا معلوم شخص کون ہے؟

ایک شخص جس نے کنگ لڈوش کا شاہانہ کوٹ پہن رکھا ہوتا ہے، فیلپ اور پاؤلا کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ وہی دراصل فوت شدہ بادشاہ ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ لڈوگ کی موت کیسے واقع ہوئی؟ دونوں رپورٹر ایک صوتی کہانی میں مختلف تاویلات پر روشنی ڈالتے ہیں جن کا تعلق شٹارن برگر جھیل پر پیش آنیوالی بادشاہ کی موت کے گنجلک واقعات سے ہے۔ فیصلہ کن سوال یہ ہے: کیا یہ ایک ناپسندیدہ حکمران کا قتل تھا یا ایک جنونی شخص کا اقدام خودکشی؟

ایک نا معلوم شخص سے ملاقات واضح کرتی ہے کہ واقف کاروں اور اجنبیوں کے ساتھ کس طرح سے گفتگو کی جاتی ہے۔ اسی وجہ سےSie یعنی آپ اورdu یعنی تم کا طرز تخاطب بیان کیا گیا ہے۔ مذید براں فعلsein کی مطلق اشکال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Audios and videos on the topic

ڈاؤن لوڈز