1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

ساندرا بلاک پھر سے سنگل

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اسٹار ساندرا بلاک نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر جیسی جیمز سے طلاق لے رہی ہیں۔ اس اعلان کے بعد ان کی شادی شدہ زندگی کے مستقبل کے بارے میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری چہ میگیوئیاں اب دم توڑ گئی ہیں۔

default

ان کے شوہر کی بے وفائی کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

ساندرا بلاک نے طلاق کی درخواست ٹیکساس میں دائر کی ہے۔ انہوں نے پیپل میگزین کے ساتھ انٹرویو میں کہا، :’’ہاں، میں نے طلاق کے لئے درخواست دے دی ہے۔ میں دکھی ہوں اور خوفزدہ بھی۔‘‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شادی ٹوٹنے سے قبل انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایک بچہ گود لیا تھا، جس کی پرورش اب وہ تنہا ہی کریں گی۔

اس حوالے سے جیسی جیمز نے بھی دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ساندرا کے فیصلے کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا،: ’’سینڈی میری زندگی کی محبت ہے، لیکن میں نے اسے جو دُکھ پہنچایا، جو تباہی اس کی زندگی میں میری وجہ سے آئی، اسے دیکھتے ہوئے، سینڈی کو اپنی زندگی سے جانے نہ دینا خودغرضی ہو گی‘‘۔

جیمز اس حوالے سے پہلے بھی ایک بیان جاری کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے اپنی بیوی اور بچوں سے معافی مانگی۔ انہوں نے مدد کے لئے ایک مرکز صحت سے بھی رجوع کیا۔

45 سالہ بلاک کی شادی پانچ سال چلی ہے، جبکہ رواں برس انہیں آسکر ملنے کے دس دن بعد ہی ختم ہو گئی۔ انہیں فلم ’دی بلائنڈ سائیڈ‘ کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: شادی خان سیف

DW.COM