1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

سال کا پہلا گرینڈ سلیم شروع

سال 2009ءکا پہلا گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میلبورن میں شروع ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے صفہ اول کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

default

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے انفرادی مقابلوں کے پہلے راﺅنڈ میں فتح کے بعد امریکہ کے اینڈی روڈِک، جرمنی کے فلوریان مایر، چیک ریپبلک کے ٹامس برڈچ اورارجنٹائن کے برائن ڈائل دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنے حریفوں کو باآسانی شکست دی۔

خواتین ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں فتح کے بعد سربیا کی ایناوانوچ، بلغاریہ کی سویٹانہ پرنکوا ،آسٹریا کی پیٹریشیا مائر، روس کی ویرازناریوا اور یوکرائن کی ماریہ کوریسیو دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔