1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

سارکوزی، میرکل ملاقات

وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی نے پیرس میں جرمن فرانسیسی وزارتی کونسل کے دسویں اجلاس کا مشترکہ طور پر افتتاح کردیا۔

default

دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات میں اس بارے میں بھی مشورے کئے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں موجودہ بحران سے جلد ازجلد کس طرح نکلا جاسکتا ہے۔

اس کونسل کے اجلاس کے ساتھ ساتھ جرمن اور فرانسیسی سربراہان نے اپنی ملاقات میں یورپی یونین کی دسمبر میں ہونے والی اگلی سربراہی کانفرنس کی تیاریوں کے علاوہ اس بارے میں بھی مشورے کئے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں موجودہ بحران سے جلد ازجلد کس طرح نکلا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے مابین مشاورت میں یہ بھی طے پایا کہ موجودہ مالیاتی بحران کے تناظر میں اگر امریکی حکومت نے امریکہ میں کارسازی کی صنعت کی ہنگامی طور پر مالی مدد کی تو یورپی کارساز اداروں کو کاروبادی حوالے سے اس کا کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیئے۔

اس بارے میں کارسازی کی یورپی صنعت کے حوالے سے برسلز کا رد عمل، امریکہ میں آٹوموبائل انڈسٹری کے بارے میں امریکی حکومت کے مالیاتی فیصلے کے بعد سامنے آئے گا۔