1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

سابقہ مس ورلڈ کی امریکی ٹی وی شو میں اینٹری

سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا بولی وڈ میں کا میا بی کے بعد اب ایک امریکی ٹی وی شو کا حصہ بننے جا رہی ہیں جو کہ 27ستمبر سے شروع ہوگا۔ ایک امریکی ٹی وی شو کرنا ہمیشہ سے ان کی خوا ہش رہی ہے۔

پریانکا کے مطابق آج کل ٹیلی ویژن کا سنہری دور چل رہا ہے اور وہ اس سنہری دور میں ٹی وی کا حصہ بننے پر کا فی خوش ہیں۔ ٹیلی وژن نیٹ ورک کے ساتھ گتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انکے چمڑے کا رنگ کیا ہے، وہ کیسے دکھتی ہیں یا وہ کہاں سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کا مقصد ایک ایسے پروجیکٹ میں کام کرنا ہے جس سے ان کو بحیثیت اداکارہ عزت ملے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ایک طا لبعلم کی حیثیت سے آنے کے بعد انہوں نے ٹی وی پر کبھی کسی کو نہیں دیکھا جو ان کی طرح نظر آتا اس لیے اب انہیں اپنے آپ کو ثا بت کرنے کا ایک موقع ملا ہے۔

Priyanka Chopra Bollywood Schauspielerin

پریانکا چوپڑا بولی وڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں

ABC کے ڈرامہ Quantico میں اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے بتا یا کہ وہ ایک امریکی نژاد بھارتی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ FBI کے ادارے میں بھرتی ہوتی ہیں اور نیو یارک پر حملے کے بعد وہ کن مسائل میں پھنس جا تی ہیں۔ یہ ایک مزے کا کردار ہے جو کسی بھی اداکار کی خواہش ہو سکتی ہے۔

اداکارہ نے مزید بتا یا کہ اپنے نئے کام کی وجہ سے وہ ہندی فلمیں نہیں چھوڑ سکتیں کیونکہ وہ ہندی فلموں سے بہت محبت کرتی ہیں اور وہ اس بات سے بہت خوش ہیں کہ وہ دونوں کاموں کو توازن سے کرسکتی ہیں۔ اور شو کا یہ حصہ ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ ہندی فلموں میں کام شروع کردیں گی۔

انہوں نے بتا یا کہ ٹی وی کے لیے پندرہ گھنٹے روزانہ کی بنیا د پر کام کرنا ان کو کافی حیران کن لگا۔ انہیں ابھی یہ نہیں پتہ کہ یہ فلم کہاں سے شروع ہوگی اور کہاں ختم کیو نکہ پروڈیوسرز نے ابھی ان کو کچھ نہیں بتایا لیکن اداکارہ کو ایک با وثوق ذریعے سے پتہ چلا ہے کہ ٹی وی میں کام کرنے کا یہی مزہ ہو تا ہے۔