1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

ریل کی پٹری، ٹرین کی رفتار، فلرٹ اور محبّت

آپ سب نے ٹرین میں سفر توکیا ہی ہوگا۔ ہر سفر کی اپنی منزل ہوتی ہے اور ہر منزل کا اپنا مقصد۔ کیا آپ کبھی ایسی ٹرین میں بیٹھے ہیں جس میں سفر کرنے کا مقصد محبّت میں گرفتار ہونا ہو؟

default

جرمنی کی ٹرین ’’فلرٹ ایکسپریس‘‘میں نوجوان لڑکے لڑکیاں اگر ایک دوسرے کو پسند کرلیں تو بات آگے چلتی ہے

لیکن کیا آپ کبھی ایسی ٹرین میں بیٹھے ہیں جس میں سفر کرنے کا مقصد محبّت میں گرفتار ہونا ہو۔ یعنی ریل کی پٹری پر فلرٹ اور وہ بھی ٹرین کی رفتار سے!

Bahnhofsanzeige für den Flirtexpress der Deutschen Bahn 2009

جرمن قومی ٹرین کمپنی ڈوئچے بان نے ویلینٹائنز ڈے کے موقع پر فلرٹ ایکسپریس کو گُذشتہ سال متعارف کرایا تھا

ہر سال چودہ فروری کو محبّت کرنے والوں کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن اُن سب کا ہے، جن کے دل دھڑکتے ہیں، اپنے محبوب کے لئے، یہ دن ہے محبّت کا، محبّت کرنے والوں کا اور محبّت پر یقین رکھنے والوں کا۔ یہاں جرمنی میں ویلینٹائنز ڈے کو بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر جرمن قومی ریلوے کمپنی ڈوئچے بان نے تو کمال ہی کردیا۔

Bei diesem Paar aus dem Flirtexpress scheint es gefunkt zu haben

ٹرین کو دل کی شکل والے غباروں سے سجایا گیا تھا

ویلینٹائنز ڈے سے ایک روز پہلے ہی جرمن دارالحکومت برلن میں ساٹھ سنگلز پوسٹ ڈامر پلاٹز سٹیشن پر ایک سپیشل ٹرین میں بیٹھنے کے لئے بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ یہ ٹرین تھی ’’فلرٹ ایکسپریس‘‘۔ ڈوئچے بان کی اس خصوصی ٹرین کو رنگ برنگے دل کی شکل والے غباروں سے سجایا گیا تھا۔ دلہن کی طرح سجایا گیا تھا اس ٹرین کو۔ برلن کی مشہور ’’پینیروما ایکسپریس،، ایک رات کے لئے اب ’’فلرٹ ایکسپریس‘‘ میں تبدیل ہوچکی تھی۔ اس ٹرین میں سوار ہونے والی خواتین کا استقبال سُرخ رنگ کے گلابوں سے کیا گیا۔ ریڈ روز یعنی محبّت کی علامت اور پیار کی نشانی۔

Die Teilnehmer des Kölner Flirtexpress 2009

نوجوانوں کی بڑی تعداد نے فلرٹ ایکسپریس میں سفر کیا

ڈوئچے بان نے گُذشتہ سال فلرٹ ایکسپریس ٹرین کو متعارف کرایا تھا۔ پچھلے سال اس ایوینٹ کی کامیابی کے لئے زبردست رعایت دی گئی تھی اور شاید اسی لئے ٹرین میں محض آٹھ سو سیٹوں کے لئے پانچ ہزار سنگلز نے رجسٹریشن کرائی تھی۔

Flirtendes Paar im Flirtexpress der Deutschen Bahn 2008

اگر بات سے بات بنی، لڑکے کو لڑکی اور لڑکی کو لڑکا پسند آگیا تو موبائل نمبروں کا تبادلہ، ای میل ایکسچینج، اور اگلے ڈیٹ کی ڈیٹ فکس

اور اس سال اس تجربے کو دہرایا گیا۔ اس سروس کا صرف برلن میں آباد لڑکے لڑکیوں نے ہی فائدہ نہیں اُٹھایا بلکہ یہ فلرٹ تو جرمنی کے دس شہروں میں ہوا۔ فلرٹ ایکسپریس جہاں، محبّت وہاں! اب سوال یہ ہےکہ محبّت کیسے ہوگئی۔ ٹرین میں میوزک، ڈرنکس، پارٹی اور خوبصورت لڑکیاں بھی۔ یعنی پیار تو ہونا ہی تھا! سب بیٹھے ہیں اور ڈوئچے بان کا ماڈریٹر محبّت کے مسافروں کو فلرٹ کے قوائد و ضوابط سمجھا رہا ہے۔ اور نوجوان لڑکے لڑکیاں غور سے رولز سن رہے ہیں۔ پوری ٹرپ کے دوران لڑکیاں اپنی جگہ تبدیل نہیں کرتی ہیں لیکن لڑکوں کو اپنی جگہ تبدیل کرنا پڑتی ہے۔ یہاں بھی ظلم! تین منٹ تک لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ ٹائم اپ اور اگر تب تک بات نہیں بنی، نیا امیدوار حاضر خدمت! اور اگر بات سے بات بنی، لڑکے کو لڑکی اور لڑکی کو لڑکا پسند آگیا تو موبائل نمبروں کا تبادلہ، ای میل ایکسچینج، اور اگلے ڈیٹ کی ڈیٹ فکس۔ ینعی لَو ایٹ فرسٹ سائٹ۔

Audios and videos on the topic