1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

ریاستی قرضوں کی حد بڑھانے پر اتفاق ہو گیا، صدر اوباما کا اعلان

امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں ریاستی قرضوں کی مقررہ حد میں اضافے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔

default

امریکی صدر باراک اوباما نے معاہدہ طے پانے کا اعلان اتوار کو رات گئے ایک بریفنگ میں کیا

امریکی صدر باراک اوباما کے مطابق امریکی کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان ریاستی قرضے کی حد میں اضافے سے متعلق معاہدہ ہو گیا ہے۔ تاہم قرضوں کی حد میں دو اعشاریہ چار ٹریلین ڈالر کے اضافے کی منظوری ابھی امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے لی جانی باقی ہے۔ اس وقت امریکہ میں ریاستی قرضوں کی حد چودہ اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر ہے۔

صدر اوباما نے اپنے اعلان میں کہا کہ یہ معاہدہ امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچائے گا۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ معاہدہ صدر اوباما اور امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے نمائندوں کے درمیان طویل مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

US-Präsident Obama verkündet Einigung im Schuldenstreit

معاہدہ صدر اوباما اور امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے نمائندوں کے درمیان طویل مذاکرات کا نتیجہ ہے

قبل ازیں امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ہیری ریڈ نے ریاستی قرضوں کی حد میں اضافے کے لیے ایک عبوری معاہدے پر دستخط کر دیے تھے۔ خیال رہے کہ ریاستی قرضوں کی حد میں اضافے کی معیاد منگل کو ختم ہو رہی تھی۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ دیوالیہ بھی ہو سکتا تھا۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: شادی خان سیف

DW.COM