1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

رونی کی غیر موجودگی نئے کھالڑیوں کے لئے موقع ہے، لمپارڈ

انگلش کلب چیلسی کے نامور فٹبالر فرانک لمپارڈ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انگلش ٹیم بدھ کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں اپنے اسٹار کھلاڑی وین رونی کی غیر موجودگی کے باوجود اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرے گی۔

default

وین رونی اور فرانک لمپارڈ

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار اسٹرائیکر رونی اپنی کلائی پر چوٹ کے باعث بدھ کو بیلاروس کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ لمپارڈ نے رونی کی غیر موجودگی کو ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا ایک نیا موقع قرار دیا۔

Wayne Rooney Trikot England

انگلش ٹیم اور مانچسٹر یونائیٹد کلب کے اسٹار کھلاڑی وین رونی

لمپارڈ نے کہا کہ انگلش ٹیم کو رونی کے بغیر بھی اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ٹیم اس وقت بھی اچھی کارکردگی دکھا سکے جب رونی ٹیم کے ساتھ موجود نہ ہوں۔ انہوں نے کہا: ’’انگلش ٹیم میں اور بھی بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو ایک موقع کے منتظر ہیں۔‘‘

رونی نے گزشتہ ہفتے بھی یوکرائن کے خلاف گول کرکے انگلش ٹیم کی ایک صفر سے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم بدھ کو ہونے والے میچ میں اب ان کی جگہ اسٹیون گیرارڈ کے ٹیم شامل کیا جانے کا امکان ہے، جس کے بعد انگلینڈ کے ٹیم میں وہ اور ایمیل ہیسکی فارورڈ پوزیشن پر کھیلیں گے۔

چیلسی کے اسٹار کھلاڑی فرانک لمپارڈ نے اپنے کلب اور انگلینڈ کی جانب سے حالیہ سیزن میں اب تک آٹھ میچ کھیلے ہیں، جن میں وہ ایک گول بھی نہیں کرسکے۔ اپنی خراب پرفارمنس کے بارے میں انہوں نے بس اتنا کہا کہ ’’بعض دفہ گول نہیں کر پاتے۔‘‘

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: عدنان اسحاق