1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

روس میں چاقو کا حملہ، آٹھ افراد زخمی

روس کے ایک شمالی شہر سورگُوٹ میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے آٹھ افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے بعد ازاں نے اس شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

بڑے جرائم کی تفتیش کرنے والی روس کی ’انویسٹیگیٹیو کمیٹی‘‘ کے مطابق اس حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق دن کے قریب 11:20 پر شہر کی مرکزی گلیوں میں گزرتے ہوئے چاقو کے وار کر کے آٹھ افراد کو زخمی کر دیا۔

اس کمیٹی کے مطابق مسلح پولیس نے وہاں پہنچ کر اس شخص کو فائرنگ کے ہلاک کر دیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سورگوٹ نامی یہ شہر روسی دارالحکومت ماسکو سے 2100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ روس کے تیل کی دولت سے مالا مال علاقے خانتی مانسی کے حکام کے مطابق چاقو کے وار سے زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پانچ دیگر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکام نے حملہ آور کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی۔

خاانتی مانسی کی حکومت کی طرف سے عوام اور میڈیا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی وہ اس وقت تک معلومات کے لیے صرف قابل بھروسہ ذرائع پر انحصار کریں۔

DW.COM