1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

رافائل ندال روم ماسٹرز کپ جیت گئے

دفاعی چیمپیئن نوواک ڈوکووچ کو دو سیٹس میں شکست دے کر عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی رافائل ندال اپنا چوتھا روم ماسٹرز کپ جیت گئے ہیں۔

default

رافائل ندال کلے یا مٹی کے کورٹ پر ناقابلِ شکست سمجھے جاتے ہیں

Serbien Tennis Novak Djokovic

دفاعی چیمپیئن ڈوکووچ پورے میچ میں ندال کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکے


پانچ برسوں میں روم ماسٹرز کپ میں ندال کی یہ چوتھی فتح ہے اور گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یہ ان کی دوسری فتح ہے۔ ندال نے ڈوکووچ کو یہ میچ اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ دو سے ہرا دیا۔ کلے کورٹ کے بےتاج بادشاہ کہلانے والے ندال کی نظریں اب فرینچ اوپن گرینڈ سلیم پر ہیں۔

رافائل ندال کا کہنا ہے کہ روم میں ان کا یہ اہم ٹورنامنٹ جیتنا خاصا اہم ہے اور وہ اس وقت پیرس میں ہونے والے فرینچ اوپن کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔

اتوار کے روز اس میچ میں فتح کلے کورٹ پر ندال کی لگاتار تیسویں فتح ہے۔

روم ماسٹرز کپ کے فائنل میچ کا پہلا سیٹ ندال کے لیے مشکل ثابت ہوا اور یہ چوہتر منٹ تک جاری رہا۔ سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریک کے زریعے ہوا ج میں ندال نے ڈوکووچ کو باآسانی سات دو سے ہرا دیا۔ دوسرے سیٹ میں ڈوکووچ ندال کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور یہ سیٹ ندال آسانی سے چھ دو سے جیت گئے۔